اغواکے بعد قتل کرنے والا ملزم 12گھنٹوں میں گرفتار

اغواکے بعد قتل کرنے والا  ملزم 12گھنٹوں میں گرفتار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اغواکے بعد قتل کرنے والا ملزم 12گھنٹوں میں گرفتار کوٹمومن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 24اگست 2024 کو مظہر نامی شخص کو عامر نے اغواء کر لیا ہے۔۔۔

 پولیس نے فوری اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغوی اور اغوا کار کی تلاش شروع کر دی، 12گھنٹوں میں ہی اغواء کار عامر کو گرفتارکیا گیا جس نے بتلایا کہ مظہر نے میری چوری کی تھی جس کو میں نے قتل کر کے لاش کماد کی فصل میں پھینک دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں