اسٹاک مارکیٹ :رواں ہفتے مندی، انڈیکس 300سے زائدپوائنٹس گر گیا

 اسٹاک مارکیٹ :رواں ہفتے مندی، انڈیکس 300سے زائدپوائنٹس گر گیا

کراچی(آن لائن )لسٹڈ کمپنیوں کے ملے جلے نتائج اور پرافٹ ٹیکنگ ،بلوچستان میں دہشت گردی۔

 ،تاجروں کی ہڑتا ل کے باعث امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور رول اوور ویک جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طورپر مندی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس79ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبورکر گیا تھا ،تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ سے انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 78800پوائنٹس سے کم ہو کر78400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو 26ار ب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب روپے سے کم ہو کر104کھرب روپے رہ گیا جبکہ48.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ مارکیٹ میں گز شتہ ہفتے 3دن مندی رہی،اس دوران انڈیکس 808.69پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر کے پازیٹو کئے جانے ،معیشت بہتر ہونے کے اعتراف اور حکومت کی جانب سے نجکاری کو عمل تیز کرنے کی اطلاعات پر 2دن رونما ہونیوالی کاروباری تیزی سے انڈیکس 495.43پوائنٹس بڑھ گیا ،تاہم گز شتہ ہفتے مارکیٹ منفی زون میں ہی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 313.21پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78801.43پوائنٹس سے کم ہو کر78488.22پوائنٹس ہو گیا،اسی طرح 71.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 24994.85پوائنٹس سے گھٹ کر24923.18پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50761.34پوائنٹس سے کم ہو کر50674.74پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب67کروڑ20لاکھ 78ہزار478روپے کی کمی واقع ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں