کرسیٹانو رونالڈو کیلئے چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کا ایواڈ

کرسیٹانو رونالڈو کیلئے چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کا ایواڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے ۔

رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے ، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں