بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کر ینگے :سلمان علی آغا

بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کر ینگے :سلمان علی آغا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ پہلے میچ سے کچھ مختلف ہے ۔۔

ابھی پچ میں کافی رنز ہیں۔اچھے ایریاز میں باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔بنگلہ دیش نے لنچ کے بعد اچھی باؤلنگ کی۔امید ہے اس میچ کا رزلٹ بھی آئے گا۔ دوسرے دن کھیل کے بعد پنڈی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر مطمئن نہیں ہو سکتے ۔آج بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کر ینگے ۔ بالنگ کا پریشر نہیں ہوتا، بیٹنگ اور بالنگ دونوں کو انجوائے کرتا ہوں۔ میں اپنی گیم کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اورمسلسل سٹرگل کر رہا ہے ، انشاءﷲ جلد بڑی اننگز کھیلے گا۔بالرز کیلئے ابھی بھی وکٹ میں بہت کچھ موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں