وزیراعظم سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 5سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیراعظم سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 5سالہ سفیان محسود کی ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس رپورتر )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 5 سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی ہے ۔ سفیان محسود کا کہنا ہے ۔۔

کہ سائنسدان بن کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے ان کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔ شہباز شریف نے سفیان محسود کے والد، عرفان محسود سے بھی بات چیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے پاکستان اور والدین کا نام روشن کیا، باصلاحیت نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں نام روشن کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ننھے سفیان کے والد عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان میں مارشل آرٹس کی تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں اور 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں