محمدعامر کیریبین لیگ میں 16رنز کا دفاع کرنے میں ناکام

محمدعامر کیریبین لیگ میں  16رنز کا دفاع کرنے میں ناکام

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے ۔

19 ویں اوور تکگیانا ایمیزون وارئیرز کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے جبکہ بالنگ پر محمد عامر تھے جو ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے ۔ڈیوائن پریٹوریس نے 20ویں اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کھیلی جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 چوکے لگاکر میچ سنسنی خیز بنایا اور میچ کی آخری گیند پر ایمیزون وارئیرز کو جیت کیلئے 6 رنز درکار تھے اور افریقی بیٹر نے چھکا لگاکر ٹیم کو فتحیاب کروادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں