منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ شہروآنہ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم محمد یار کو قابو کرلیا ۔۔
جس کی تلاشی کے دوران 10 لٹر شراب برآمد کرلی گئی جو کہ ملزم فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔