انڈونیشیا کا آتش فشاں پہاڑ رواں ماہ 1 ہزار سے زیادہ مرتبہ پھٹ پڑا
ترنیٹ(اے ایف پی)انڈونیشیا کا ماؤنٹ ایبو رواں ماہ ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ پھٹ پڑا، گڑگڑاتے پہاڑ کے قریب رہنے والے ہزاروں دیہاتیوں کو وہاں سے نکالا گیا۔
شمالی مالوکو صوبے کے دور افتادہ جزیرے حلمہرہ پر واقع ماؤنٹ ایبو پھٹنے سے دھواں آسمان میں چار کلومیٹر تک پھیل گیا ۔انڈونیشیا کی جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق تازہ ترین بڑا دھماکا اتوار کی رات ایک بجکر 15منٹ پر ہوا۔یاد رہے نومبر2024 میں فلورس کے سیاحتی جزیرے پر آتش فشاں ماؤنٹ لیوٹوبی کے دھماکے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔