کمپنی مالک کو ملازمین نے 87لاکھ روپے فراڈ کا شکار بنا دیا

کمپنی مالک کو ملازمین نے  87لاکھ روپے فراڈ کا شکار بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمپنی مالک کو ملازمین کی جانب سے دوران ملازمت 87 لاکھ روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے کشمیر روڈ پر جواد ناصر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان عامر، جمشید، آصف، جنید، زاہد، ارسلان، خرم اور عمران اس کے پاس ملازمت کرتے تھے ۔ جنہوں نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں کمپنی کے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم خرد برد کرتے ہوئے اسے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں