ڈاکوگرفتار،موٹرسائیکل نقدی،اسلحہ برآمد

ڈاکوگرفتار،موٹرسائیکل نقدی،اسلحہ برآمد

موڑکھنڈا(نامہ نگار)پولیس سوکڑ نہر نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اضلاع کے تھانوں کو مطلوب ڈاکوکو گرفتا رکرلیا۔۔۔

 پٹھان چک کے رہائشی ڈاکو محمد شہزاد ماچھی پر کئی تھانوں میں ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ، پولیس چوکی سوکڑ نہر کے اہلکاروں نے ملزم محمد شہزاد کوپکڑکر موٹرسائیکل، نقدی اور رائفل برآمدکرلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں