سلمان خان نے فلم پھر ملیں گے کیلئے صرف 1 روپیہ معاوضہ لیا
ممبئی(شوبزڈٰیسک )بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی فلم ’پھر ملیں گے کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے ۔۔۔
کہ اس فلم کے لیے اداکار نے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پھر ملیں گے ‘ میں سلمان خان نے ایچ آئی وی کے مریض کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز ایک سنگین بیماری ہے جس کے بارے میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے ۔