ملائکہ اروڑا کے والد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
انیل مہتا نے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کی تھی ،انیل مہتا کی آخری رسومات کے موقع پر ملائکہ اروڑا کی والدہ جوائس پولی کارپ شدتِ غم سے نڈھال اور روتی ہوئی نظر آئیں ۔اس موقع پر اداکارہ کے سابقہ سُسرالی یعنی ارباز خان اور اُن کا پورا خاندان موجود تھا جبکہ ارجن کپور بھی اس مشکل گھڑی میں ملائکہ کے ساتھ ساتھ نظر آئے ۔