کوٹ لکھپت : چھت سے گرکرمحنت کش جاں بحق
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے گلشن احباب کالونی میں ایک 26 سالہ مزدور،۔
شبیر احمد، حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد کام کے دوران عمارت کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا۔حادثے کے فوراً بعد زخمی مزدور کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ شبیر احمد کے اہلخانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔