مہنگے داموں دودھ، دہی فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ

مہنگے داموں دودھ، دہی فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہنگے داموں دودھ، دہی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے کوثر آبادمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف دکانوں کو چیک کیا اور اس دوران شجاع نامی دکاندار کو سرکاری ریٹ کی بجائے مہنگے داموں دودھ دہی فروخت کرتے ہوئے پایاگیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں