نامعلوم افراد نے گھر گھس کر جوان سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا

نامعلوم افراد نے گھر گھس کر  جوان سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر جوان سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا ۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب میں نیاز علی نامی شہری نے پولیس کو دی گئی۔۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بھانجی ثانیہ گھر پر اکیلی موجود تھی کہ اس دوران کار سوار چار ملزم زبردستی اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں