سول ہسپتال میں تیمارداری کے لیے آئی خاتون لٹ گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال میں تیمارداری کے لیے آئی خاتون ہزاروں روپے نقدی سے محروم ہو گئی ۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ سول ہسپتال میں طاہرہ پروین مریض کی عیادت کے لیے گئی جہاں نامعلوم ملزم نے اس کا نقدی سے بھرا پرس چوری کر لیا جس میں 55 ہزار روپے رقم اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔