اہل دیہات کے آنے پر ملزم چوری شدہ سامان پھینک کر فرار

اہل دیہات کے آنے پر ملزم  چوری شدہ سامان پھینک کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہل دیہات کے آنے پر ملزم چوری شدہ سامان پھینک کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر6ج ب کے رہائشی ثاقب نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسکی حویلی سے واٹر پمپ، تاریں، پائپ اور دیگر سامان چوری کرکے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران وہ اہل دیہات کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ جس بنا پر ملزم چوری شدہ سامان پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں