سابقہ رنجش ،شہری پر تشدد ،فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا

سابقہ رنجش ،شہری پر تشدد ،فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے منیر آبادکے قریب اسحاق نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ اسکا بیٹا حیدر علی موٹرسائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اس دوران ملزم عثمان، عدنان اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیااور بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں