اٹھارہ ہزاری :ٹریفک حادثات میں 2 افرادشدیدزخمی،ہسپتال منتقل

اٹھارہ ہزاری :ٹریفک حادثات میں 2 افرادشدیدزخمی،ہسپتال منتقل

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری میں مختلف ٹریفک حادثات میں دوافرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

،ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اٹھارہ ہزاری میں باٹے والی پل کچہ پکہ روڈ پر موٹرسائیکل اوررکشہ کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 40 سالہ بشیرحسین شدیدزخمی ہوگیا، علاوہ ازیں صادق آبادمنڈے سیدروڈکے مقام پرتیزرفتار موٹرسائیکل اورٹریکٹرمیں تصادم کے نتیجہ میں 18سالہ اویس شدیدزخمی ہوگیا ۔دونوں واقعات کے زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے ابتدائی طبی امدادکے بعدسول ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں