مختلف مقامات سے لڑکی سمیت 3 افراد اغوا
قصور(نمائندہ دنیا)مختلف مقامات سے لڑکی سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا، زرینہ بی بی اپنی دوائی لینے کے لیے گئی ہوئی تھی۔۔۔
جب واپس آئی تو اسکی 14سالہ بیٹی گھر میں موجود نہ تھی، احتشام کا 23سالہ بھائی انضمام اشرف سودا سلف لینے کے لیے بازار گیا جو تاحال واپس نہ آیا ، دفتوہ روڈ سے محمدسلیم کا 16سالہ بیٹا سلمان عرف سلو کسی نامعلوم کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر گیا جو تاحال واپس نہ آیا۔