چھیڑچھاڑ سے منع کرنے پر2خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑچھاڑ سے منع کرنے پر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 584 چک میں سرفراز نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ۔۔
کہ اس کی بہن اور بھانجی بازار میں خریداری کے لیے جا رہی تھیں کہ اس دوران ملزم خضرحیات نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس سے منع کرنے پر ملزم طیش میں آگئے اور دونوں خواتین کو سر بازار تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔