قصور:ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

قصور:ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔۔۔

 پولیس تھانہ کنگن پور کے علاقہ لوہلے راجپوتاں کے نزدیک ڈاکوؤں نے تتارا کامل کے رہائشی محمدسہیل سے ہزاروں کی نقدی ، اُس کی بیوی سے طلائی زیورات ،چونیاں روڈ پرانی منڈی پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے جاگووالا چک 4کے رہائشی عاصم سے 21ہزار نقدی ، دربار سٹاپ پتوکی سے ڈاکوؤں نے اپنے دوست کے انتظار میں بیٹھے بدرکالونی کے رہائشی شاہد محمود سے نقدی ، موبائل فون اور منڈیکی چک 34سے ڈاکوؤں نے ارشد علی کے ملازم سے ہزاروں کی نقدی ، ڈھنگ شاہ سے محمداسحاق کی موٹرسائیکل ،منڈی عثمانوالہ سے محمد فاروق کی موٹرسائیکل، میاں ماربل کے باہر سے محمدرضوان کی موٹرسائیکل، اٹھیل پور سے اکبر علی کی موٹرسائیکل ، کوٹ رادھاکشن سے غلام محمد کی موٹرسائیکل اورسبزی منڈی کوٹ رادھاکشن کے باہر سے آفتاب حسین کا رکشہ چوری ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں