دھواں چھوڑنے والی 2300 گاڑیوں کاچالان، 795بند

دھواں چھوڑنے والی 2300 گاڑیوں کاچالان، 795بند

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )دھواں چھوڑنے والی تقریباً 2300 گاڑیوں کا چالان جبکہ 795 بند کی گئیں،۔

 اوور لوڈنگ پر 1356 گاڑیوں کا جبکہ روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی 1228 گاڑیوں کا چالان کیا گیا ، اوورچارجنگ پر 2107 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، مختلف کارروائیوں کے دوران 2973 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، اب تک جاری کارروائی کے دوران 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ ایک ظلم ہے جو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ دھواں چھوڑتی گاڑیاں سموگ کا باعث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں