سابقہ رنجش ،میاں بیوی پر گھر میں گھس کر تشدد

سابقہ رنجش ،میاں بیوی پر گھر میں گھس کر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رسول ٹائون کی رہائشی صبا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملز م زبردستی سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود دونوں میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں