کمالیہ:نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں کی فائرنگ ، نوجوان زخمی

کمالیہ:نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں کی فائرنگ ، نوجوان زخمی

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے محلہ غلہ منڈی کے قریب 20 سالہ حسنین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اس دوران 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، زخمی حسنین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس کمالیہ مصروف تفتیش ہے ، آخری اطلاع ملنے تک ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں