گوالمنڈی پتنگ فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 800 پتنگیں برآمد کر لیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نبیل کاٹن کے ڈبوں میں پتنگیں چھپا کر لاہور کے مختلف مقامات پر سپلائی کرتا تھا، ملزم لوکل ٹرانسپورٹ اور رکشوں کاستعمال کرتا ،دوران گرفتاری ملزم نے بھاگنے کی کوشش بھی کی ۔