گلشن راوی حوالات سے فرار 2 ملزم پھر گرفتار

گلشن راوی حوالات  سے فرار 2 ملزم پھر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے فرار ہونے والے 2 ملزموں کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارشد عرف لاہوری اور فرحان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، وہ چند روز قبل تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے فرار ہو ئے تھے ۔ملزموں نے رستم پارک سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھینے تھے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،گرفتارملزموں سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں