3منشیات فروش گرفتار شراب،چرس برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے شراب اورچرس برآمدکرلی۔۔۔
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر منشیات فروش ریاض عرف ریاجی کو 1کلو گرام چرس سمیت پکڑلیا۔ زہریلی شراب کشید کرکے فروخت کرنے والے 2ملزموں شوکت مسیح اور شہران مسیح سے شراب قبضہ میں لے لی ۔