شادی تقریب کے بہانے بلا کر خواجہ سرا سے زیادتی
لاہو(سپیشل کرائم رپورٹر) شادی کے فنکشن میں ڈانس کے بہانے بلوا کر اوباشوں نے خواجہ سرا کو گڑھی شاہو کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیل کے مطابق ارسلان عرف نور رنگ محل چوک میں بھیک مانگ رہا تھا کہ جہانزیب ، غلام حیدر اور عزیز اسے شادی کے فنکشن پر لیجانے کیلئے ساتھ لے گئے ، بعد ازاں اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں پہلے سے 3 افراد موجود تھے جنہوں نے گن پوائنٹ پر زیادتی کر دی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔