بیٹی کو قتل کی دھمکی،خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اوباش شخص نے بیٹی کو قتل کی دھمکی دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 56 چک میں محمد ارشد نامی شخص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی اہلیہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پر اکیلی تھی کہ اس دوران نظیر نامی ملزم زبردستی گھر میں گھس گیا اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔