غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔
سمن آباد میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکا جس کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا جو جانچ پڑتال کے دوران غیر لائسنس یافتہ نکلا۔ پولیس نے فیضان نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔