خاتون کو ہراساں کر نے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو ہراساں و پریشان کر نے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے حاجی آباد کی رہائشی افشاں رمضان نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے آئے روز اسے اور اسکے بچوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں و پریشان کرتے ہوئے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور مختلف انداز سے تنگ بھی کیا جاتا ہے ۔ جس پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔