ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس سب کی، کسی تفریق کے بغیر شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سینٹ جوزف ، ڈان باسکو اور سینٹ میری چرچ انارکلی سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کے دورہ کے دوران کیا۔
گرجا گھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔سکیورٹی پلان کے تحت 1876 جوان چرچ سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ۔ فیصل کامران نے کہا گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکٹرز کے استعمال سے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ یقینی بنائی گئی۔