زیادہ بیٹھنا ورزش والے افراد میں بھی جلد موت کا خطرہ بڑھا دیتا
نیویارک(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ بیٹھنے ، لیٹنے میں وقت گزارنے سے دل کی بیماری اور جلد موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے بھلے آپ معمول کی ورزش بھی کرتے ہوں۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنے کی عادت مستقبل میں ہارٹ فیلیئر اور دل کی بیماری سے متعلق موت کی وجہ بن سکتی ہے ، یہاں تک کہ ان لوگوں میں بھی جو ورزش باقاعدگی سے کرتے ہیں۔میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ایک ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر شان خورشید نے کہا کہ ہمارے نتائج دل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بیٹھنے کے وقت کو کم سے کم کرنے پر زور دیتے ہیں۔ بہت زیادہ بیٹھنا یا لیٹنا دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ، ان لوگوں کے لیے بھی جو جسمانی ورزش کرتے ہیں۔