گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی)گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 9 ماہ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو396.50 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو 47 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 270.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں