دسمبر 25:اسٹاک مارکیٹ کے 127000تک پہنچنے کا امکان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کے تحت میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری کے ساتھ پاکستان کے ریسرچ ہاؤسز نے پیش گوئی کی ہے۔۔
کہ اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اپنے اسٹاکس میں سرمایہ کاری پر 27 سے لے کر 37 فیصد تک کی رینج میں منافع کی پیشکش کرے گی۔ اس سے بنچ مارک ‘‘کے ایس ای 100’’ دسمبر 2025 تک 120000 سے لے کر 127000 تک کی اپنی نئی بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی جامع رپورٹ ‘‘پاکستان اسٹریٹجی 2025: نئی بلندیوں کو فتح کرنا’’ میں کہاکہ گرتی ہوئی شرح سود، مستحکم پاکستانی روپیہ، اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کے ساتھ ایک ممکنہ مارکیٹ کی ری ریٹنگ کا مرحلہ ہوتا ہے ۔پاکستان خاص طور پر قرض اور ایکویٹی مارکیٹ میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو کھینچ رہا ہے ۔کمپنیوں کی خریداری اور انضمام کی رفتار بھی سرمایہ کاروں کے جذبات کو بڑھا رہی ہے ۔ایک سال سے زیادہ عرصہ سے اسٹاک مارکیٹ کا انڈکس ‘‘ کے ایس ای 100’’ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت سرخیوں میں ہے ۔