شہری کے ساتھ مبینہ طور پر فراڈ ،4 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہری کے ساتھ مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے چار ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں عارف نامی شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ملزم ظفر نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر جعلی کاغذات کے ذریعے اس کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی ہے جس پر عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا ۔