امانت کے طور پر رکھے جانور بیچ کر رقم خورد برد کر لی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)امانت کے طور پر رکھے گئے جانور مبینہ طور پر فروخت کر کے رقم خرد برد کر لی گئی ۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں محمد منیر نے تاج محمد نامی شہری کے پاس امانت کے طور پر اپنے جانور رکھوائے جو اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 11 لاکھ روپے میں مبینہ طور پر فروخت کر کے رقم خرد کرلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔