بازار گئی جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ذیشان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی جوان سالہ ہمشیرہ گھر کا سودا سلف لینے کیلئے گھر کے قریب ہی واقع مارکیٹ میں گئی اس دوران ملزم اسے قابو کرکے زبردستی اپنے ساتھ نقشبندی کالونی میں واقع خالی گھر میں لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔