ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو لوٹ لیا

 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام سے فارغ ہوکر گھر جانے والے باپ بیٹے کو مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے نقدی ، موبائلز سے محرو م کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقے بوہڑ چوک میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ کام سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اس دوران انہیں مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے روک لیاگیااور گن پوائنٹ پر نقدی، موبائلز اور دیگر سامان چھین لیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں