پلاٹ پر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر ہوائی فائرنگ

  پلاٹ پر قبضہ کی کوشش  مزاحمت پر ہوائی فائرنگ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)قبضہ گروپ کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔

تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 سی غلہ منڈی کے شہزاد اعظم علیانی کے پلاٹ پر علی عثمان عرف مہرروشی گٹ نے دیگر ساتھیوں عظمت اقبال لشاری، سرفراز حسین رڈ، مہر ذیشان،مظفرعرف بوہا پٹھان، راشد پرہاڑ،مہر یوسف، مہر عمرگل ،شیر بھٹہ اور4 نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی ,شہزاد اعظم کی مداخلت پر ملزم ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ,پولیس تھانہ سٹی مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں