چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہ اماراتی بورڈ سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہ اماراتی بورڈ سے ملاقات

دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین اور سابق سیکرٹری ای سی بی مبشر عثمانی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے ، پاکستان پُرامن ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے ۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے اپنا اور بھارتی بورڈ نے اپنا مؤقف پیش کردیا، ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کی جیت ہو اور سب کچھ عزت کے ساتھ ہو۔ اگر کوئی نیا فارمولا بنا تو برابری اُس کی بنیاد ہوگی، سب سے زیادہ ضروری پاکستان کی عزت جسے ہم برقرار رکھوائیں گے اور پھر کرکٹ کی جیت بھی ہوگی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ یک طرفہ کام چلے ، ہم بھارت جائیں اور بھارت پاکستان نہ آئے ، اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا اور فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں