ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے امریکا واپس آجائیں، غیرملکی طلبا کو یونیورسٹیز کی ہدایت
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی صف اول کی یونیورسٹیز نے غیر ملکی طلبا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل امریکا واپس آنے کی ہدایت کردی۔
امریکا کی میسا چوسٹس، ایمہرسٹ اور دیگر یونیورسٹیز اور کالجز کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔ پالیسیاں تبدیل ہونے سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے ۔