کینیڈا :مواد کی چوری،میڈیا گروپس کا ’اوپن اے آئی‘ پر اربوں ڈالر کا مقدمہ

کینیڈا :مواد کی چوری،میڈیا گروپس کا ’اوپن اے آئی‘ پر اربوں ڈالر کا مقدمہ

اوٹاوا(اے ایف پی )کینیڈا کے بڑے میڈیا گروپس نے امریکی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ وہ مضامین اور معلومات کو بغیر اجازت حاصل کر کے اپنے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کی تربیت کر رہی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق مقدمے کا فیصلہ ہونے پر امریکی کمپنی کو اربوں ڈالر کا ہرجانہ ہو سکتا ہے ۔ایک بیان کے مطابق دی گلوب اینڈ میل اخبار،پوسٹ میڈیا، دی کینیڈین پریس اور ٹورنٹو سٹار اخبار اور پبلک براڈکاسٹر سی بی سی سمیت کئی میڈیا اداروں نے اوپن اے آئی پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے اور اپنے مواد کے استعمال سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں