سعودی عرب:24لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد، 2 ملزم گرفتار
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں میٹل پائپس میں چھپائی گئی۔۔۔
24لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نارکوٹکس کنٹرول نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ کارروائی منشیات کی سمگلنگ اور اس کی تقسیم کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے جاری سکیورٹی کوششوں کا حصہ ہے ۔