کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی

 کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل  سے گرکر نوجوان شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار ) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روزواہنڈوکا بائیس سالہ علی رضا موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

دیگر ٹریفک حادثات میں تتلے عالی روڈ کا پندرہ سالہ بلال،خان ٹاؤن کا اٹھائیس سالہ عبدالمجید،شریف پورہ کی بارہ سالہ آمنہ اور ڈیرہ امیر افضل کا چوبیس سالہ عمران شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں