گوجرہ :ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔معلوم ہواہے کہ محلہ قادر دربار گوجرہ کا رہائشی محمد ضیاء چک نمبر356ج ب سے موٹر سائیکل پر سوار شہر واپس آرہاتھاکہ۔۔۔۔
گاؤں کے قریب ہی اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 50ہزارروپے نقدی چھین لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ، مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔