اقدام قتل سمیت 8مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

اقدام قتل سمیت 8مقدمات  میں مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شیخوپورہ پولیس کو فراڈاوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو پولیس ریسپانس یونٹ نے گرفتار کر لیا۔۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق پی آر یو نے آزادی فلائی اوور سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا،کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا پی اونکلا،ملزم اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب ہے ۔ملزم کیخلاف تھانہ فیروز والا میں فراڈ کا مقدمہ 341/24 درج ہے ۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ملزم اکرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں