راہوالی:اونچی آواز میں گانے سننے سے منع کرنے پر خواتین پر تشدد

 راہوالی:اونچی آواز میں گانے سننے  سے منع کرنے پر خواتین پر تشدد

راہوالی(نمائندہ دنیا)اونچی آواز میں گانے سننے پر منع کرنے پر ملزمان نے ماں کو بیٹی،بہن اور بھائی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا ۔

کوٹلی صاحبو کی خاتون سلمی بی بی بلال کے بھٹہ خشت پر کام کرنے میں مصروف تھی کہ ملزمان پرویز ،سہیل،شعیب عرف شیبی اور بلا ل ٹھیکیدار اونچی آواز میں گانے لگا کر بیٹھے ہوئے تھے کہ اسکے بھائی ندیم حسن نے آواز کم کرنے کو کہا تو ملزمان نے اس پر تشدد کرنا شروع کردیا جب سائلہ ہمراہ اپنی بہن اور والدہ چھڑانے کے لیے گئی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں