2منشیات فروش گرفتار 77لٹرشراب برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 77لٹرشراب برآمد کرلی،پولیس تھانہ بی ڈویژن نے خفیہ اطلاع ملنے پر رسول پور سے شراب فروش کو 40لٹر دیسی شراب سمیت قابوکرلیا۔
علاوہ ازیں پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے ملزم شوکت مسیح کو روہی نالہ حسین خانوالہ کے قریب سے پکڑکر 37لٹر دیسی شراب قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔